چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے شام کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

2023/02/13 09:53:26
شیئر:

13 فروری کی صبح پانچ بج کر پچپن منٹ پر چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ، بیجنگ سے روانہ کر دی گئی ۔ اس میں  10 ہزار سے زائد افراد کے لیے سوتی خیمے، امدادی فیملی بیگز ، گرم جیکٹس اور روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا سمیت فوری ضرورت کی ادویہ اور دیگر طبی سامان شامل ہے ۔
اس سےپہلے چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے شام کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ، شام کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کی جا چکی ہے ۔