امریکا -چین تجارت میں "ڈی کپلنگ تھیوری " کو مسترد کر دیا گیا ،امریکی میڈیا

2023/02/14 10:10:37
شیئر:

حال ہی میں امریکی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  2022 میں امریکا- چین تجارتی مالیت نے  2018 کے 661.5 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر کے ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اس حوالے سے سی این این کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ " ڈی کپلنگ" یعنی "مختلف شعبوں میں چین پر انحصار میں کمی"کا نظریہ ، حقیقی تجارت کی بجائے زیادہ تر پالیسی بحث میں موجود ہے۔بین الاقوامی کمپنیز اور صارفین ، بدستور چینی اشیا کو  پسند کرتے ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ "ڈی کپلنگ تھیوری"کے باوجود دونوں معیشتوں کے درمیان روابط بدستور مضبوط ہیں۔
پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس کے مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ ، پہلے سے کہیں زیادہ لیپ ٹاپ، کمپیوٹر مانیٹر، موبائل فون، ویڈیو گیم کنسولز اور کھلونے، چین سےدرآمد کر رہا ہے۔
یو ایس چائنا بزنس کونسل کے مطابق امریکہ کی تمام 50 ریاستیں  ،مصنوعات اور سروسز  چین کوبرآمد کرتی ہیں جس سے تقریباً ایک ملین امریکی ملازمین مستفید ہو رہے ہیں ۔