امریکی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے سبب افراطِ زر میں اضافے کے امکان، امریکی میڈیا

2023/02/14 15:38:10
شیئر:

امریکی خبر رساں ادارے دی ہل کے مطابق صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی غیر مناسب معاشی پالیسیوں کی بدولت امکا ن ہے کہ آنے والے عرصے میں امریکی معیشت جسے ابھی بھی کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، وہ مزید افراطِ زر کا شکار ہو گی، اور اس کا براہ راست اثر عام صارف کے قوتِ خرید پر پڑے گا۔

بہت سے ماہرینِ معاشیات کے مطابق بے پناہ حکومتی اخراجات اس کی ایک بڑی وجہ ہیں، اور صدر بائیڈن کے حالیہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اس بات کی کوئی تجویز نہیں دی گئی کہ وفاقی اخراجات میں جلد ہی کوئی کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بائیڈن کے مجوزہ 'بائی امریکن پروگرام'  سے انفراسٹرکچر کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا، اس کے علاوہ پٹرولیم کے حوالے سے بائیڈین کی پالیسیاں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں گی۔