زلزلہ زدہ علاقوں میں امداد کے لیے شام کے امدادی پورٹس میں اضافہ، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

2023/02/14 10:55:01
شیئر:

13 فروری کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریز کے ترجمان نے ان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امداد کے لیے شامی حکومت کی جانب سے سرحد پار نئی امدادی پورٹس میں اضافے کا خیر مقدم کیاگیا ہے۔     
بیان میں انتونیو گوئتریز نے شامی صدر بشار الاسد کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے راستے امدادی سامان کی منتقلی کے لیے ترکیہ سے شمال مغربی شام تک دو بندر گاہوں کو  تین ماہ کے لیے کھولاگیا ہے ۔6 فروری کو آنے والےزلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد اور نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں لاکھوں متاثرین کو کھانے سمیت دیگر ضروری اشیا کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔ امدادی پورٹس کھولنے سےکم وقت میں زیادہ سے زیادہ امداد  شام میں پہنچ سکے گی۔