"امریکا نے"نارڈ اسٹریم" کو اڑانے کا منصوبہ بنایا ہے"،تفتیشی رپورٹر کی اس خبر پر مغربی میڈیا خاموش

2023/02/14 10:44:22
شیئر:

حال ہی میں امریکا کے سینئر تفتیشی رپورٹر سیمیور ہرش نے یہ انکشاف کیا تھا کہ "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کو اڑانے کا منصوبہ، امریکا نےبنایا ہے، تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اس اہم انکشاف پر مغربی مین اسٹریم میڈیا خاموش ہے۔
 تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ مغربی میڈیابہت عرصے سے  امریکا کے نقش قدم پرچل رہا ہے۔
تیرہ فروری کو ایرانی نیوز ٹی وی نےایک تجزیہ نگار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  مغربی میڈیا امریکا کے نقش قدم پر  چلتا ہے ان کا کہنا تھا کہ دیگر  مستند اشخاص جو سیمیور ہرش اور ان کی رپورٹنگ کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں سیمیور ہرش کے  اس انکشاف پر مکمل اعتماد ہے۔
تاہم بعض مغربی ذرائع ابلاغ نےجب اس حوالے سے رپورٹ پیش کی تو  انہوں نے سیمیور ہرش پر منفی "لیبل لگانے" اور ان کی ساکھ کو خراب کرنے  کی کوشش کی۔نارڈ اسٹریم کی وجہ سے صحافت کے اعلی ترین ، پلٹزرایوارڈیافتہ سیمیور ہرش کو بعض مغربی ذرائع ابلاغ  میں "متنازعہ"  یہاں تک کہ "بدنام"صحافی  کے طور پر پیش کیاگیا ہے۔