کابل میں "اسلامک اسٹیٹ" کے کئی عسکریت پسند مارے گئے، افغان عبوری حکومت کے ترجمان

2023/02/14 10:28:40
شیئر:

13 فروری کو  افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ اسی رات کابل کی آٹھویں  پولیس ڈسٹرکٹ میں  "اسلامک اسٹیٹ" کے عسکریت پسندوں کی اہم پناہ گاہ پر آپریشن کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  چونکہ یہ رہائشی علاقہ ہے اس لیے  آپریشن کی رفتار سست ہے تاہم ابھی تک کئی مسلح افراد کو مارا جا چکا ہے ۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ،ان افراد کا تعلق "اسلامک اسٹیٹ" کی ایک اہم شاخ سے ہے اور یہ حال ہی میں کابل میں غیرملکی افراد پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہیں ۔