چین کی جانب سے نیٹو پر چین کے خلاف بے بنیاد الزامات بند کرنے پر زور

2023/02/14 18:51:56
شیئر:

چودہ  فروری کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں امریکی فضائی حدود میں نامعلوم غبارے کے  نمودار  ہونے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی شہری   غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہونا ایک حادثاتی واقعہ ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ چین  کئی بار اپنا موقف بیان کر  چکا ہے،  نیٹو کی طرف سے متعلقہ ریمارکس خالصتاً بدنیتی پر مبنی قیاس آرائیاں اور دانستہ طور پر بدنامی کی کوشش ہیں۔ چین نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ چین کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے، خیالی دشمن پیدا کرنا بند کرے،اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے مزید عملی کام کرے۔