اگر نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے حوالے سے رپورٹ درست ہے تو امریکہ کو دنیا کے سامنے ذمہ دارانہ طور پر جواب دینا چاہیے۔ چینی وزارتِ خارجہ

2023/02/14 19:47:16
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 14تاریخ کو پریس کانفرنس میں  "نورڈ اسٹریم" پائپ لائن کی تباہی  کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "نورڈ اسٹریم" پائپ لائن  ایک اہم بین الاقوامی بنیادی ڈھانچہ ہے۔ متعلقہ  دھماکے کا عالمی توانائی کی منڈی اور عالمی ماحولیاتی تناظر میں بہت منفی اثر پڑاہے۔ اگر امریکی  سینئر تفتیشی صحافی  سیمور ہرش  کی  تحقیقاتی رپورٹ درست ہے کہ یہ حملہ امریکہ  کی  جانب سے کیا گیاہے، تو  یہ ناقابل قبول فعل ہے جس کا احتساب ہونا چاہیے۔امریکہ کو دنیا کے سامنے ذمہ دارانہ طور پر جواب دینا چاہیے۔