محمد شہاب الدین چپو بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

2023/02/14 10:14:09
شیئر:

تیرہ فروری کو بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ حکمراں پارٹی ،بنگلہ دیش عوامی لیگ کے امیدوار محمد شہاب الدین چپو ،بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے چیف، قاضی حبیب الاول نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چونکہ مقررہ مدت میں کسی دوسرے امیدوار نے کمیشن میں انتخابی دستاویزات جمع نہیں کروائیں،اس لیے  محمد شہاب الدین واحد امید وار کی حیثیت سے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
 1949 میں پیدا ہونے والے محمد شہاب الدین ،ریٹائرڈ جج ہیں اور وہ اپریل میں موجودہ صدر عبدالحامد کی جگہ صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے۔