متعلقہ ممالک بچوں کی خاطرغیرقانونی پابندی کو ختم کریں ۔ اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب کا خطاب

2023/02/14 11:28:31
شیئر:

تیرہ فروری کو سلامتی کونسل میں بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں متعین چینی مندوب چانگ جون نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ   تمام غیرقانونی یک طرفہ پابندیاں فوراًغیرمشروط طور پر منسوخ کریں اور بچوں کو جینے کی امید  دیں۔
چانگ جون نے نشاندہی کی کہ یک طرفہ پابندیوں سے، متعلقہ ممالک کی اقتصادی بنیاد اور ترقیاتی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچاہے اور بچوں کا ترقی اور بقا کا بنیادی حق چھن گیا ہے ۔ شام میں شدید زلزلے کے بعد غیرقانونی یک طرفہ پابندیوں کی وجہ سے ریسکیو آلات کی شدیدکمی ہے اور ملبے تلے بچے ناکافی امداد یا بروقت امداد نہ ملنے کی وجہ سے جان سے جا سکتے ہیں ۔