متعدد ممالک اور شعبہ سیاحت سے وابستہ شخصیات چینی سیاحوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر

2023/02/15 17:23:56
شیئر:

پندرہ  تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ  چینی سیاحوں کے بیرون ملک جانے سے بہت سے ممالک میں سیاحت کی بحالی اور اقتصادی ترقی میں نئی جان  آئے گی ۔ یہ بہت خوش آئند بات ہےاور متعدد ممالک اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ شخصیات  چینی سیاحوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔ کینیا کے محکمہ سیاحت نے چینی ٹور گروپس کی پہلی کھیپ کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ،  چینی ٹور گروپس کی واپسی کے استقبال کے لیے متحدہ عرب امارات کے قدرتی پارکوں میں سرخ قالین بچھایا گیا؛ سوئٹزرلینڈ نے ایئر پورٹ کی ترمینل عمارت میں "جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں خوش آمدید"  کا بینر لگایا گیا ہے۔کمبوڈیا اور ہنگری بھی چینی سیاحوں کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہیں۔
وانگ وین بین نے کہا کہ بیرونی سیاحت کی بحالی کے ساتھ، چین اور دیگر ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہوں گے، جس سے عالمی اقتصادی بحالی میں اعتماد اور توانائی  میں اضافہ ہو گا۔