فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کے یکطرفہ روئیے کی مخالفت

2023/02/15 10:51:40
شیئر:

فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے دریائے اردن کے مغربی کنارےپر قائم بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں ان پانچوں ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینے والے ایسے یکطرفہ عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو متعلقہ مسئلے کے پرامن حل کے لیے نقصان دہ ہے۔