قومی خزانے کی واپسی

2023/02/15 18:33:26
شیئر:

ثقافتی آثارِ قدیمہ اور لوک ورثہ چینی قوم کےلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

وہ بہترین چینی تہذیب کے نا قابل تجدید اور ناقابل تبدیل وسائل ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا   کی مرکزی کمیٹی، جس میں صدر شی جن پھنگ مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، کھوئے ہوئے ثقافتی آثار کی واپسی کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

2012 میں 18 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے ، چین نے کھوئے ہوئے ثقافتی ورثے  کی واپسی کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس نے 24 ممالک کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور تعاون کا طریقہ کار قائم کیا ہے۔ اس ضمن میں 1800 سے زائد ثقافتی آثار وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔