حالیہ فضائی غباروں کے بارے میں افواہوں اور قیاس آرائیوں میں اضافہ، اے پی نیوز

2023/02/15 16:03:52
شیئر:

خبر رساں ادارے اے پی نیوز کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے فضائی حدود میں داخل ہونے والے  چار فضائی آلات کو مار گرائے جانے کے بعد ان کی اصل اور ان کے مقاصد کے بارے میں بڑے پیمانے پر غلط معلومات پھیل گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح پیچیدہ عالمی واقعات اور معلومات کی کمی بے لگام قیاس آرائیوں اور غلط معلومات کے لیے بہترین حالات پیدا کر سکتی ہے۔

سابق قومی دفاعی تجزیہ کار جم لیوڈز ،  جو   اب سالوے ریجینا یونیورسٹی میں پیل سینٹر فار انٹرنیشنل ریلیشنز کے سربراہ ہیں، کا کہنا ہے کہ 'اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی اور ہم مزید معلومات حاصل کریں گے لیکن اس وقت تک اس خبر نے ان لوگوں کے لئے  ایک کھیل کا میدان بنا دیا ہے جو کچھ  وجوہات کی بنا پر قیاس آرائیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔