چینی وزیر خارجہ چھن گانگ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

2023/02/15 10:03:08
شیئر:

14 فروری کو چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان سے ملاقات کی۔  
چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی سربراہان کی جانب سے حاصل کردہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور چین-ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  دونوں فریقین کو بنیادی مفادات سے متعلقہ معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیئے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جائے۔ بین لاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اورنظم و نسق کا تحفظ کیا جانا چاہیے ، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات نیز بین الاقوامی انصاف کا تحفظ کیا جانا چاہیے ۔ ایران کے جوہری مسئلے کے حوالے سے چھن گانگ کا کہنا تھا کہ اپنے قانونی حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے چین ، ایران کی  حمایت کرتا ہے اور  مسئلے کے سیاسی حل کی اپیل کرتا ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا کہ ایران، چین کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ جامع تعاون کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔