عالمی معاشی ترقی کو چین کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی

2023/02/15 10:21:42
شیئر:

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شریک  متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سہیل مزروعی نے14 فروری کو سی ایم جی کو دیئے گئے انٹرویو  میں کہا کہ چین نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ دنیا کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ چین کی توانائی کی ضروریات متحدہ عرب امارات کی ترجیحات میں ہے اور چین، متحدہ عرب امارات سے توانائی برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ متحدہ عرب امارات  کی جانب سے توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں چین کی مدد کی جائے گی۔