چھیو شی میگزین میں چینی صدر شی جن پھنگ کا اہم مضمون "موجودہ اقتصادی کام کے اہم امور" شائع ہوگا

2023/02/15 17:10:36
شیئر:

سولہ فروری کو شائع ہونے والے " چھو شی " میگزین  میں 15 دسمبر 2022 کو مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر کے ایک حصے کو،  مضمون "موجودہ اقتصادی کام کے  اہم امور"کی صورت میں شائع کیا جائے گا۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ گھریلو طلب کو وسعت دی جانی چاہیے تاکہ  پیداوار  ایک نئے دائر ے میں داخل ہو سکے۔ جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور صنعتی نظام کی اپ گریڈنگ کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کی اصلاح کی سمت پر قائم رہنا چاہیے، ریاستی ملکیتی اثاثوں اور سرکاری اداروں کی بہتری کو مزید مستحکم کرنا چاہیے، اور نجی اداروں کی ترقی کے لیے ماحول کو بہتر بنانا چاہیے۔ غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے اور اس کے  استعمال ، مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے، کاروباری ماحول کو جامع طور پر بہتر بنانے اور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کی مزید بہتری پر مبنی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم اقتصادی اور مالیاتی خطرات کو مؤثر طریقے سے روکنا ، دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینا ، جامع اور گہری اصلاحات کے ایک نئے دور کی منصوبہ بندی کرنا، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا، اقتصادی اور سماجی ترقی کی سبز تبدیلی کو فروغ دینا اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کرنا چاہیئے۔