چین قانون کے مطابق چین کے اقتدار اعلی کو نقصان پہنچانے والے متعلقہ امریکی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا، چینی وزارت خارجہ

2023/02/15 17:04:42
شیئر:

پندرہ  تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی ایئرشپ  کا امریکی فضائی حدود میں داخل ہو جانا ایک حادثاتی واقعہ تھا ، جو ہوا کے دباو کی سمت تبدیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
چین نے کئی بار امریکہ کو اس صورتحال کی وضاحت کی ہے۔ تاہم، امریکہ نے طاقت کا غلط استعمال کیا، حد سے زیادہ رد عمل کا اظہار کیا اور صورت حال کو مزید بگاڑ دیا، اور اسے بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چینی کمپنیوں اور اداروں  پر پابندی لگائی۔ 
چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور قانون کے مطابق چین کے اقتدار اعلی کو نقصان پہنچانے والے متعلقہ امریکی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا، اور اپنے اقتدار اعلی اور جائز حقوق اور مفادات کا پختہ تحفظ کرے گا۔