یواین سیکرٹری جنرل کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل

2023/02/15 10:47:35
شیئر:

 چودہ فروری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریز  نے زلزلے سے متاثرہ  ترکیہ اور شام کے لیے  عالمی برادری سے امداد  کی اپیل کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کو  397.6  ملین ڈالر کی ضرورت ہے اور اس رقم سے تقریباً 5 ملین متاثرین کو تین ماہ کے اندر مدد ملے گی۔
چودہ فروری کو ترکیہ کے صدر نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک ترکیہ میں35418 افراد ہلاک جب کہ105505 زخمی ہوئے ہیں ۔ اقوامِ متحدہ کےڈیٹا کے مطابق  شام کے 88 لاکھ افراد زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔