ریپبلکنز کی جانب سے رقم جمع کرنے کے لیے چائنا بلون ڈرامے کا سیاسی استعمال ، بلوم برگ

2023/02/15 16:05:37
شیئر:

عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ریپبلکن سیاست دان مبینہ چینی جاسوس غبارے پر ، غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں ، اور اس سے مال کمانے کی کوشش میں ہیں۔ کانگریس کی مختلف کیمپینز میں اس واقعے کا حوالہ دے  کر   عوامی سروے کروایا جاتا ہے اور لوگوں سے رقم مانگی جاتی ہے . کچھ چینی جاسوسی کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے سرد جنگ کی بات کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، جنہوں نے فوج کے مشورے پر ،مونٹانا کے آسمان میں ایک شہری کی جانب سے اسے دیکھنے کے تین دن بعد سمندر کے اوپر اس غبارے کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ غبارہ عالمی نگرانی کے پروگرام کا حصہ تھا۔ چین نے اصرار کیا ہے کہ یہ موسم کی نگرانی کرنے والا آلہ تھا ، جو اڑتا ہوا اپنے اصل راستے سے دور آ گیا تھا۔