چین کا سطحِ سمندر میں اضافے کو روکنے کی کوششوں پر زور

2023/02/15 10:42:46
شیئر:

چودہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سطح سمندر میں اضافےسمیت دیگر سمندری امور پر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےاقوام متحدہ میں متعین چینی مندوب چانگ جون نے کہا کہ سطحِ سمندر میں اضافے سے عالمی حیاتیاتی نظام اور انسانی معاشرہ مزید کمزور ہو رہا ہے ۔ اس سے زمین طغیانی کا شکار ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں آبادیوں کی منتقلی اور مالی نقصان جیسے مسائل پیدا ہوں گے اور بنی نوع انسان کی بقا و ترقی کو چیلنز کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ خاص طور پر چھوٹے جزائر ، ترقی پذیر ممالک اور نشیبی ساحلی ممالک کے لیے یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔
چانگ جون نے کہا کہ سطح سمندر میں اضافہ ،آب و ہوا کی تبدیلی کا ایک کلیدی اشاریہ ہے۔آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کا تعلق، بنی نوع انسان کے مستقبل سےہے اور عالمی برادری کو اس کے لیے  پرعزم اور سرگرم رہنا چاہیے۔انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے فنڈز  جمع کرنے،کثیرالجہتی پر ثابت قدم رہنے اور اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔