امریکا نے جرمنی پر دباؤ ڈالنے کے لیے نارڈ اسٹریم کو سبوتاژ کیا ہے،روسی وزیر خارجہ

2023/02/16 10:27:23
شیئر:

پندرہ فروری کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں غیرملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جرمنی کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے جان بوجھ کر نارڈ اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائنز کو سبوتاژ کیا ہے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ روسی توانائی نے جرمن معیشت کی مستحکم ترقی یقینی بنائی تھی،نارڈ اسٹریم پائپ لائنز میں خرابی پیدا کرنا جرمن گیس کے معاملے پر  امریکا کا  "آخری حل "بن چکا ہے تاکہ مستقبل قریب میں جرمنی کوئی خودمختار کردار ادا نہ کر سکے ۔ امریکا کبھی بھی جرمنی کو یورپ کی رہنما قوت بننے کی اجازت نہیں دے گا۔ 
ایک اور اطلاع کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس کے لیے تیار ہے اور نارڈ اسٹریم واقعے پر  اقوام متحدہ سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کرے گا۔