چینی صدر کا "چائنا + سینٹرل ایشین فائیو" صنعتی و سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام تہنیتی خط

2023/02/16 11:22:07
شیئر:

سولہ فروری کو چینی صدر شی جن بھنگ نے "چائنا + سینٹرل ایشین فائیو" صنعتی و سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام تہنیتی خط ارسال کیا ۔
خط میں شی جن بھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 30 سالوں کے دوران  یکے بعد دیگرے اسٹریٹجک شراکت دار کے تعلقات قائم ہوئے ، اچھے پڑوسی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی نئی راہیں روشن کی گئیں  اور بین الاقوامی تعلقات کی ایک مثال قائم ہوئی ہے۔ چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے درمیان صنعتی و سرمایہ کاری تعاون کو مزید گہرا کرنے سے علاقائی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے، خطے میں ممالک کی صنعتی ترقی کی سطح ، عالمی معیشت میں ان کی شرکت میں بہتری اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں مددملے گی۔ چین وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑے پیمانے کی مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، باہمی مفادات کے مطابق تعاون کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ معیار کی علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھر پور مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے تاکہ مزید قریبی ،چین-وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔ 
"چائنا + سینٹرل ایشین فائیو" صنعتی و سرمایہ کاری تعاون فورم کا افتتاح سولہ فروری کو  چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھینگ ڈاؤ میں ہوا۔