امریکی ایوان نمائندگان میں "امریکی سرزمین پر چین کے ہائی آلٹی ٹیوڈ بیلون کے استعمال "سے متعلق قرارداد پر چین کی مخالفت

2023/02/16 11:30:28
شیئر:
امریکی ایوان نمائندگان میں چین کے انتہائی بلندی پر اڑنے والے غبارے کےامریکی سرزمین پر استعمال سےمتعلق قرارداد  کی منظوری دی گئی ہے، جس پر سولہ فروری کو چین کی قومی عوامی کانگریس کی کمیٹی برائے خارجہ امور  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت اور بھرپور مخالفت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کا یہ عمل خالص بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا اور سیاسی جوڑ توڑ ہے۔
بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کے "سویلین ان مینڈ ایئرشپ" کا امریکی فضائی حدود میں داخل ہونا غیر دانستہ ہے اور یہ محض اتفاقی واقعہ ہے، جس سے امریکی اہلکاروں اور ان کی سلامتی  کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔چین نے  ذمہ دارانہ روئیے کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر امریکا اور عالمی برادری کو تمام تر صورتِ حال سے آگاہ کر دیا تھا لیکن امریکا نے طاقت کا استعمال کیا اور اس واقعے کوبڑھاوا دیا ،جو بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اسی واقعے کی آڑ میں امریکی کانگریس کے کچھ سیاستدانوں نے معاملے کو مزید ہوا دی جس سے ان کا چین کی مخالفت  کرنےکا بدنیتی پر مبنی رویہ عیاں ہوگیا ہے۔حقیقت میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں بے دریغ مداخلت کرنے والا اور ان کی جاسوسی کرنے والا ملک ، کوئی اور نہیں امریکا ہی ہے۔