چینی موسمی غبارے پر امریکی جنون، تہران ٹائمز

2023/02/16 17:26:00
شیئر:

ایرانی خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ وہ وقت ہے جب امریکی مین اسٹریم میڈیا اس واقعے کی براہ راست کوریج کر رہا ہے تاکہ امریکی عوام کو چین کی حوالے سے خوفزدہ کیا جا سکے ۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ یہ غبارہ 'موسمیاتی' تحقیق کرنے کے لیے تھا اور تیز ہواؤں کی وجہ سے امریکی فضائی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی امریکہ میں تیز ہواؤں کی وجہ سے تیز رفتاری اور اونچائی پر چلنے والے موسمی ٹیسٹ بلون کی سمت تبدیل ہو گئی ۔

 اس حوالے سے امریکی الزامات دراصل کافی مضحکہ خیز ہیں کیونکہ 70 سے 80 سال پہلے غبارے نگرانی کے مقاصد کے لئے استعمال کیے جاتے تھے۔ اگر چین واقعی امریکی علاقے کی جاسوسی کرنا چاہے تو اس کے بعد سے ٹیکنالوجی نے کافی ترقی کر لی ہے اور بیجنگ کے پاس خلا میں کام کرنے والے جدید سیٹلائٹس موجود ہیں۔

اس تناظر میں موسمی غبارے کے حوالے سے امریکہ کا یہ جنون کافی مضحکہ خیز ہے۔