چین امریکی کانگریس کی جانب سے چین سے متعلق قرارداد کو منظور کرنے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/02/16 17:03:53
شیئر:

سولہ فروری کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی کانگریس نے "چین کی جانب سےامریکی سرزمین پر  اونچی پرواز والے   غبارے کے استعمال کی قرارداد" منظور کر لی، جو بنیادی حقائق کو نظر انداز کرکے  خالصتاً سیاسی جوڑ توڑ اور بدنیتی پر مبنی افواہ ہے۔ چین اس سے سخت غیر مطمئن ہے اور اس  کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ ہم امریکی کانگریس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حقائق، بین الاقوامی قانون کی روح اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کرے، چین کو بدنام کرنے کے غلط عمل کو فوری طور پر روکے، اور ایسے اقدامات کرنا بند کرے جو صورتحال کو مزید خراب کرنے کا باعث بنیں۔