چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی کوریج کے لیے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا خیرمقدم

2023/02/16 16:04:55
شیئر:

چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس بالترتیب چار اور پانچ مارچ 2023 کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے سولہ تاریخ کو  اعلان کیا کہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو انٹرویو میں شرکت کے لیے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ کانفرنس کھلے پن اور شفافیت کے جذبے کو برقرار رکھے گی اور چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو کوریج اور رپورٹنگ کے لیے خدمات فراہم کرے گی۔

کانفرنس کے دوران انٹرویوز مختلف طریقوں سے کیے جائیں گے، جن میں آن سائٹ انٹرویوز، آن لائن ویڈیو انٹرویوز، تحریری انٹرویوز وغیرہ شامل ہیں۔ بیجنگ میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا شرکت کے لیے خیرمقدم ہے۔ غیر ملکی صحافیوں کا آن لائن ویڈیو، تحریری اور دیگر ذرائع سے انٹرویو زلینے کا خیرمقدم ہے۔