پندرہ فروری کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے
پیرس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ امور
کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سب سے پہلے وانگ ای
نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے فرانسیسی صدر کے نام نیک خواہشات کا پیغام
پہنچایا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ فرانس کو ترجیحی تعاون پر مبنی شراکت دار کے
طور پر دیکھتا ہے ۔ بین الاقوامی تعاون کے فروغ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے
نئی خدمات سرانجام دینے کے لیے چین ، فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مزید
تیز کرنے، چین -فرانس تعلقات کے نئے مستقبل کا آغاز کرنے اور چین -یورپی یونین
تعلقات کو نئی تحریک دینے کا خواہاں ہے ۔
ایمانوئل میکرون نےصدر شی جن پھنگ کے
لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ باہمی دوستی
کو فروغ دینے ، تعاون کو مضبوط بنانے اور ایک بہتر مستقبل تشکیل دینے کے خواہش مند
ہیں۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس، چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور
دونوں ممالک کےدرمیان سٹریٹیجک مذاکرات کو مضبوط بنانا بڑی اہمیت کا حامل
ہے۔
دونوں فریقین نے یوکرین کے معاملے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے اس
بات پر زور دیا کہ یوکرین کے معاملے پر چین حقائق پر مبنی ، منصفانہ موقف پر قائم
ہے نیز چین امن اور مذاکرت کے لیے ہمیشہ پر عزم رہتا ہے۔ چین ایک بڑے خود مختار ملک
کے طور پر فرانس کے کردار کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور سیاسی حل تلاش کرنے اور جلد از
جلد جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے فرانس سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام
کرنے کا خواہاں ہے۔