شی جن پھنگ کی صدارت میں انسداد وبا کی مناسبت سے سی پی سی کے سیاسی بیورو کا اجلاس

2023/02/16 19:28:53
شیئر:

16 فروری کو،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں کورونا  وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا ۔
اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ تین سالوں میں چین کی تمام قومیتوں نےایک ساتھ مل کر انسداد وبا اور معاشی و سماجی ترقی کے درمیان ہم آہنگی رکھتے ہوئے انتہائی مہلک وائرس کی اقسام کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ سے بچاو کیا ہے اور عوام کی زندگیوں اور صحت کا تحفظ کیا ہے۔ نومبر 2022  سے چین نے انسداد وبا کی پالیسی کو ایڈجسٹ کیا ، مختصر وقت میں 200 ملین سے زائد افراد کا علاج کیا گیا جبکہ تقریباً آٹھ لاکھ شدید  متاثرہ مریضوں کا موثر علاج ہوا۔ چین کی، کووڈ سے ہلاکتوں کی شرحِ اموات دنیا میں سب سے کم ہے۔ چین نے انسداد وبا کے سلسلے میں  اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ  چین میں وبا سے بچاو اور اس کے خاتمے کی صورتِ حال اچھی رہی ، تاہم ابھی دنیا میں وبا جاری ہے اس لئے وائرس کی تبدیلی اور ویکسین کے اثرات کے مطابق اگلے مرحلے میں ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے ،بہتر طبی نظام تعمیر کیا جانا چاہیئے، طبی سامان کی پیداوار اور فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے اور اسی میدان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی سطح کو بلند کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔