
پندرہ فروری کو 2023 کے جشن
بہار کی سفری سرگرمی "چھون یون" کا چالیس روزہ دورمکمل ہوا ہے۔رواں سال آمدورفت میں
کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اندازہ ہے کہ کل 1595 ملین مسافروں نے سفر کیا
ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت سے 50.5 فیصد زیادہ ہے اور 2019 کی اسی مدت کا
53.5 فیصد ہے۔
چائنا نیشنل ریلوے کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں کل
13 نئی ریلوے لائنز کا افتتاح کیا گیا جن کی مدد سے "چھون یون" کے دوران سفر کی
زیادہ بہتر سہولیت دستیاب ہوئی ۔ سیروسیاحت اور صارفین کی مارکیٹ میں بھرپور رونق
نظر آئی ہے،ایک سیاحتی پلیٹ فارم کے اعدادوشمار کے مطابق ،جشن بہار کے دوران گیسٹ
ہاؤسز کی بکنگز میں سال بہ سال 260 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کارگو نقل و حمل بھی
عروج پر رہی اور سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
اس کے علاوہ اندرونی
و بیرونی دوہری گردش میں بھی چھون یون کا اہم کردار رہاہے۔چائنا ریلوے
ایکسپریس کی مسلسل 33 ماہ تک ماہانہ ایک ہزار سے زائد ریل گاڑیاں چلتی رہیں،مغربی
بری و بحری جامع راہداری اور چین لاؤس ریلوے لائن پر سامان کی نقل و حمل میں مسلسل
اضافہ ہو رہا ہے جس سے عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو بھرپور مدد ملی
ہے۔