مغربی میڈیا کی" اجتماعی خاموشی" سے "نارڈ اسٹریم دھماکے" کی حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی ،سیمیور ہرش

2023/02/16 11:26:38
شیئر:

آٹھ فروری کو سینئر امریکی تفتیشی صحافی سیمیور ہرش نے نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکوں کی تفتیشی رپورٹ جاری کی ۔ اس اہم رپورٹ پر مغربی مین اسٹریم میڈیا نے کوئی توجہ نہیں دی۔پندرہ فروری کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں سیمیور ہرش نے کہا کہ امریکا کے اہم میڈیا ادارے اور  حکومت، نارڈ اسٹریم دھماکوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سیمیورہرش نے اپنے مضمون میں لکھا کہ 1972 سے 1979 تک جب وہ نیویارک ٹائمز کے رپورٹر کے طور پر کام کر رہے تھے تو نیویارک ٹائمز  میں ان کے تمام مضامین شائع ہوئے تھے اور ان میں سے بیشتر "فرنٹ پیج مضامین" ہوتے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ میں بھی ان کے بارے میں خاص مضمون شائع ہوا تھا۔لیکن اب ،پائپ لائن سے متعلق ان کی رپورٹ مذکورہ میڈیا اداروں پر نظر ہی نہیں آتی ہے۔
یادرہے کہ روسی صدر کے پریس سیکرٹری پیسکوف نے بھی مغربی میڈیا میں سیمیور ہرش کی رپورٹ کو نظرانداز کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔