کھلونے کی دکان کے مالک لو چھنگ رونگ اپنے کاروبار کے حوالے سے بہت پراعتماد ہیں

2023/02/16 15:26:13
شیئر:

چینی نئے سال کی تعطیلات کے بعد دنیا کا سب سے بڑا چھوٹی اجناس کا مرکز  ای وو  انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی ، 2 فروری کو اپنے دوبارہ  افتتاح کے بعد سے دنیا بھر کے تاجروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ لو چھنگ رونگ مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ کے ای وو انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی میں کھلونے کی ایک دکان کے مالک ہیں۔ وہ  'ٹیڈی بیئر' بناتے ہیں  اور جشن بہار کی تعطیلات کے دوران انھوں نے صرف اس کھلونے کے 30 ملین یوآن کے آرڈرز حاصل کئے  ہیں۔
فی الحال لو چھنگ رونگ کے   مئی اور جون تک کے آرڈرز پورے ہو چکے ہیں  اور گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں اس سال فروخت میں 30 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ وہ اس سال اپنے کاروبار کے حوالے سے بہت پراعتماد  ہیں!