امریکہ کو طاقت کے غلط استعمال ، حد سے زیادہ رد عمل اور سیاسی جوڑ توڑ کے ذریعے چین کو بدنام نہیں کرنا چاہیئے، چینی وزارت خارجہ

2023/02/17 17:10:12
شیئر:

سترہ فروری کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ  میں امریکہ سے کچھ سوالات  پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیوں امریکہ 18,000 میٹر کی بلندی پر غباروں کو دیکھ سکتا ہے، لیکن اوہائیو پر ونائل کلورائیڈ کے "زہریلے بادلوں" کو نہیں دیکھ سکتا؟ کیوں ایسا ہوا کہ  "نورڈ اسٹریم" پائپ لائن کی تباہی کے بعد  امریکہ نے تحقیقات اور جوابدہی کا دعویٰ  کیا تھا  لیکن امریکی  سینئر تفتیشی صحافی  سیمور ہرش  کی  تحقیقاتی رپورٹ  جاری ہونے کے بعد اسے نظر انداز کیا گیا۔
امریکہ کو یہ بھی  واضح کرنا چاہیئے کہ اونچائی پر اڑنے والی وہ  تین چیزیں کیا تھیں جنہیں امریکہ نے مار گرایا؟اگر امریکہ یہ نہیں سمجھتا کہ ان چیزوں کا امریکی فضائی حدود میں نمودار ہونا غیر ذمہ دارانہ ہے تو چین پر بلا امتیاز لیبل لگانے کی کوئی وجہ کیوں ہے؟ امریکہ کو طاقت کا غلط استعمال ، حد سے  زیادہ رد عمل ، اور سیاسی جوڑ توڑ  کر کے  چین کو بدنام  نہیں کرنا چاہیئے۔