امریکی صحافی کا امریکی نیوی پر نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکوں کا الزام، بین الاقوامی میڈیا

2023/02/17 15:38:17
شیئر:

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے   کے مطابق پلٹزر انعام یافتہ صحافی سیمور ہرش نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی نیوی نے گزشتہ ستمبر میں بحیرہ بالٹک کے نیچے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کو تباہ کرنے کے لئے دھماکے کروائے تھے ،جس کے باعث یورپ کو روسی گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی تھی۔

ہرش نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ ان دھماکوں کے مقاصد سیاسی تھے، روس کی جانب سے یورپ کو گیس کی فراہمی نے امریکہ کے لئے اسٹریٹجک خطرات پیدا کر دیئے تھے ۔ امریکہ کو یہ خطرہ لاحق تھا کہ اس گیس پائپ لائن معائدے سے روس کی معیشت مضبوط ہو جائے گی اور یورپ کو بھی سستی گیس مل جائے گی، اور یورپ کا امریکہ پر انحصار کم ہو جائے گا۔