بوآؤ فورم فار ایشیا 2023 ، مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا

2023/02/17 11:13:17
شیئر:

"بوآو  فورم فار ایشیا" اکاؤنٹ کے مطابق، فورم کا سالانہ اجلاس  28سے 31 مارچ تک صوبہ ہائی نان کے قصبے بوآؤ میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کا موضوع ہے ، "غیر یقینی دنیا:چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یک جہتی اور تعاون ، ترقی کے لیے  کھلا پن اورشمولیت " ۔ 
رواں سال کا اجلاس مکمل طور پر آف لائن ہو گا جس میں شرکت کے لیے سیاست، کاروبار، تعلیمی اداروں اور میڈیا سمیت مختلف میدانوں سے متعلق نمائندوں کو دعوت دی جائے گی اور وہ  وبا کے بعد دنیا کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے رواں سال کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔