ترکیہ میں ریسکیو مشن کی تکمیل کےبعد چینی ریسکو ٹیم کی وطن واپسی

2023/02/17 10:32:26
شیئر:

16 فروری کی شام ، بین الاقوامی ریسکیو کے لیے ترکیہ جانے والے چینی ریسکیو ٹیم کے 82 ارکان خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ 
۸فروری کو زلزلہ زدہ علاقے پر پہنچنے کے بعد چینی ریسکیو ٹیم نے ترکیہ کے تجویز کردہ، زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ  صوبے ہاتے میں ریسکیو مشن سرانجام دیا ۔ چینی ریسکیو ٹیم نے 6 افراد کو بچایا  جب کہ 11 ہلاک شدگان کی تلاش کی گئی ۔
ترکیہ کی جانب سے چینی ریسکیو کے کام کی بے حد تعریف کی گئی۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ کے علاقائی رابطہ کار اسماعیل  نے چینی ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے  چین-ترکیہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔