چین کی جانب سے دو امریکی دفاعی کمپنیز "ناقابل اعتماد اداروں "کی فہرست میں شامل

2023/02/17 10:35:58
شیئر:

سولہ فروری کو چین نے دو امریکی کمپنیز ،  لاک ہِیڈ مارٹن کارپوریشن اور ریتھیون میزائل اینڈ ڈیفنس ٹیکنالوجیز کو "ناقابل اعتماد اداروں" کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  دونوں کمپنیز نے چین کی سخت مخالفت کے باوجود تائیوان کو اسلحہ فروخت کیا ہے جس سے چین کی قومی سلامتی،خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس لیے چین نے ان دونوں کمپنیز کے خلاف پابندی کے اقدامات اختیار کیے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ "ناقابل اعتماد اداروں" کی فہرست شروع کیے جانے سے، غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے چین کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،یہ محض چند غیرقانونی اداروں کے لیے ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اس بارے میں فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
چین کھلے پن کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے گا ،کثیرالجہتی اور مختلف قسم کی مارکیٹ اینٹٹیز کے قانونی حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کرتا رہے گا اور  چینی حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتی رہے گی۔