چین، 920 ملین ٹن سالانہ آئل ریفائننگ کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے

2023/02/17 11:16:12
شیئر:

سولہ فروری کو چائنا پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں 10 ملین ٹن اور اس سے زائد والی ریفائنریز کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہےاور آئل ریفائننگ کی کل صلاحیت 920 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ گئی ہے، جو پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
اعدادوشمار سے ظاہر  ہوتا ہے کہ سال 2022 میں چین میں پیٹرول اور گیس کی پیداوار میں اضافہ مستحکم رہا ،خام تیل کی پیداوار 205 ملین ٹن اور قدرتی گیس کی پیدوار 217790  ملین کیوبک میٹر رہی جن میں سال بہ سال بالترتیب 2.9   فیصد اور  6.4  فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
چائنا پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن  کے نائب سربراہ فو شیانگ شنگ نے کہا کہ یہ بہتری اس بات کا اشارہ ہے کہ چین کی پیٹرولیم اور کیمیکل انڈسٹری کی عالمی مسابقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔