102 ممالک اور خطوں کی جانب سےترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو امداد کی فراہمی

2023/02/18 16:03:18
شیئر:

اٹھارہ تاریخ کو ترک وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے کہا کہ رواں ماہ کی 6 تاریخ کو ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے دنیا کے 102 ممالک اور خطوں نے ترکیہ کو انسان دوست امداد فراہم کی ہے اور 88 ممالک اور خطوں سے امدادی کارکن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں حصہ لینے کے لیے ترکیہ پہنچے ہیں۔تاحال ، ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 65 ممالک اور خطوں کے امدادی کارکن بدستور سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔