59 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کا افتتاح

2023/02/18 15:47:31
شیئر:

 سترہ تاریخ کو  تین روزہ 59 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہوئی۔ بین الاقوامی حکمت عملی اور سلامتی کے میدان میں ایک اہم سالانہ فورم کے طور پر، رواں سال کی میونخ سکیورٹی کانفرنس یوکرین کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہی ہے. افتتاحی تقریب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اس کے بعد جرمن چانسلر شولز اور فرانسیسی صدر میکرون نے بالترتیب تقاریر کیں۔
رواں سال کی میونخ سکیورٹی کانفرنس ایک ایسے موقع پر جاری ہے جب روس یوکرین تنازع کو ایک سال ہو چکا ہے۔توقع ہے کہ کانفرنس کے دوران روس یوکرین تنازع کے بعد کی عالمی صورتحال اور ایک نئے عالمی نظام کی تعمیر نو جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ اس کے علاوہ کچھ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ یورپی ممالک اس اجلاس میں یوکرین کو مزید ہتھیار اور سازوسامان فراہم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔