شی جن پھنگ کا 36 ویں افریقی یونین سربراہ اجلاس کے نام تہنیتی پیغام

2023/02/18 17:34:56
شیئر:

چین کے صدر شی جن پھنگ نے 18 تاریخ کو افریقی یونین کے 36 ویں سربراہی اجلاس کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا اور افریقی ممالک اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔
شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افریقی یونین نے افریقی ممالک کو عالمی چیلنجوں کا فعال طور پر جواب دینے، افریقی آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر میں تیزی لانے، افریقی ہاٹ اسپاٹ مسائل کی ثالثی میں اہم کردار ادا کرنے اور افریقہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اثر و رسوخ میں اضافےکے لئے  رہنمائی کی ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ افریقی ممالک اور عوام ترقی اور بحالی کی راہ پر زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کریں۔
شی جن پھنگ  نے اس بات پر زور دیا کہ 2022 میں چین افریقہ تعلقات کی ترقی کی رفتار اچھی رہی ہے۔ چین افریقہ تعاون بین الاقوامی تعاون میں سب سے نمایاں ہے. میں افریقی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ چین افریقہ دوستانہ تعاون، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور مشترکہ مستقبل کے حامل ایک اعلیٰ سطحی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔