جرمن چانسلر شولز کی وانگ ای سے ملاقات

2023/02/18 15:24:41
شیئر:

17 فروری کو جرمن چانسلر  اولاف شولز نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای سے ملاقات کی جو  59 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
وانگ ای نے کہا کہ چین نے وبا کے اثرات پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے اور چینی معیشت نے مضبوط بحالی دکھائی ہے۔ چین ، جرمنی اور یورپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلوں کو جامع طور پر دوبارہ شروع کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ دونوں فریق حکومتی مشاورت کے ایک نئے دور کے لئے فعال طور پر تیاری کر سکتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایک خاکہ تیار کرسکتے ہیں، تاکہ چین جرمنی تعاون دنیا میں سب سے نمایاں رہے۔فریقین کو مشترکہ طور پر کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی حمایت کرنی چاہیے، ڈیکپلنگ کی مخالفت کرنی چاہیے اور عالمی صنعتی چین کے استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔
شولز نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ چین نے اس وبا کو کامیابی سے شکست دے دی ہے ۔وہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ  تعاون اور حکومتی مشاورت کا اگلا دور جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ جرمن فریق چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوطی سے فروغ دے گا اور کسی بھی قسم کے "ڈیکپلنگ " کی مخالفت کرے گا۔ جرمنی اور چین کے مضبوط تعلقات اور باہمی فائدہ مند اقتصادی اور تجارتی تعاون عالمی استحکام اور خوشحالی کے لیے سازگار ہیں۔
 فریقین نے یوکرین کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور جرمنی دونوں آزاد بڑے ممالک ہیں اور عالمی امن کے تحفظ اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ چین ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا ہے، قیام امن اور بات چیت کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے، اور فائر بندی اور جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی وکالت کی ہے. امید ہے کہ جرمن فریق صورتحال کی بہتری میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔
اسی روز وانگ ی نے جرمن وزیر خارجہ بیئربوک سے بھی ملاقات کی۔