روس کی جانب سے نارڈ اسٹریم تحقیقات سے متعلق قرارداد کا مسودہ

2023/02/18 15:35:45
شیئر:

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب پولینسکی نے 15 تاریخ کو کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نگرانی میں "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن بم دھماکے کے واقعے کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے ۔روس ، اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے متعلقہ مسودہ قرارداد پر رائے شماری کا مطالبہ کرےگا۔
پولینسکی نے کہا کہ "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن دھماکے میں سامنے آنے والے نئے شواہد کے پیش نظر ، روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو  دھماکے پر مشاورت کے لئے 22  تاریخ کو  اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ٹی اے ایس ایس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اُسی وقت یوکرین کی صورتحال پر خصوصی اجلاس دوبارہ شروع کرے گی۔