سنہ1982کے موسم بہار میں ، شی جن پھنگ کو صوبہ ہیبی میں چینگ دنگ کاؤنٹی پارٹی کمیٹی کا نائب سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ اُس وقت اُن کی عمر 29 سال بھی نہیں تھی۔ شی جن پھنگ نے چینگ دنگ کی تاریخ میں گہری دلچسپی لی اور مقامی قدیم تعمیراتی کمپلیکس اور ثقافتی ورثے پر توجہ دی۔ انہوں نے کاؤنٹی کے تاریخی واقعات اور تاریخی مواد کا مطالعہ کیا اور خود متعدد یادگاروں کا سروے کیا۔انہوں نے ثقافتی آثار کے بچاؤ اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے سخت محنت کی۔ ان کی کوششوں کی بدولت چینگ دنگ کے ثقافتی آثار کی شان و شوکت دوبارہ بحال ہو چکی ہے۔شی جن پھنگ کے نزدیک ثقافتی آثار شاندار تہذیب رکھتے ہیں، تاریخ اور ثقافت کے وارث ہیں، اور قومی جذبے کو برقرار رکھتے ہیں، جو ہمارے آباؤ اجداد کا ہمارے لیے چھوڑا گیا ایک قیمتی ورثہ ہے۔