چین نے غبارے کے واقعے پر امریکی فریق پر اپنا موقف واضح کر دیا

2023/02/19 16:03:56
شیئر:

18 فروری کو  سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران امریکی فریق کی درخواست پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے غیر رسمی ملاقات کی ۔
وانگ ا ی نے نام نہاد چینی غبارے کے واقعے پر چین کا سنجیدہ موقف واضح کیا اور مطالبہ کیا کہ امریکہ اپنی روش تبدیل کرے اور چین۔ امریکہ تعلقات کو طاقت کے اندھا دھند استعمال سے لاحق نقصانات سے صحیح معنوں میں نمٹے۔