وانگ ای کی یورپی یونین کے نمائںدہ اعلیٰ برائے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ملاقات

2023/02/19 15:32:44
شیئر:

اٹھارہ فروری کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر  یورپی یونین کے نمائںدہ اعلیٰ برائے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریفوں کے بجائے شراکت دار ہیں اور اتفاق رائے اختلافات سے کہیں زیادہ ہے۔ رواں سال فریقین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔دونوں فریقوں کو شراکت داری کی پوزیشن پر قائم رہنا چاہیے، ایک دوسرے کے مرکزی مفادات کا احترام کرنا چاہیے، تعاون کے ثمرات کی قدر کرنی چاہیے اور آئندہ "ایک بہتر بیس برسوں" کے لیے راہیں کھولنی چاہیے۔ چین کامیابی کے ساتھ  وبائی صورتحال سے نکل آیا ہے اور یورپ اور دنیا کے ساتھ تبادلے کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ فریقین چین-یورپی یونین رہنماؤں کے نئے اجلاس کے لیے فعال طور پر تیاری کر سکتے ہیں، مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطحی مکالمے کے میکانزم کا بھرپور استعمال کر سکتے ہیں، اور جلد از جلد وبا سے پہلے کی سطح پر واپس لوٹنے کے لیے دو طرفہ تبادلوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے معاشی اور تجارتی تعلقات کا نچوڑ جامع ثمرات، باہمی مفاد اور جیت جیت  کے نتائج ہیں۔دونوں فریقوں کو کھلے تعاون کو برقرار رکھنا چاہیے، ڈیکپلنگ سے انکار کرنا چاہیے اور مشترکہ طور پر عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔ امید ہے کہ یورپی یونین اور رکن ممالک ون چائنا اصول کی پاسداری کریں گے اور چین -یورپی یونین تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھیں گے۔
یوکرائنی بحران سے متعلق، وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین امن اور مذاکرات کو فروغ دینے پر اصرار کرتا ہے، اور یورپی یونین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور سیاسی حل تلاش کرنے میں ثابت قدمی کا خواہاں ہے۔ متصل واقعات سےبھری دنیا میں، چین اور یورپی یونین کو دنیا میں مزید استحکام لانے کے لیے تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔