چینی وزارت خارجہ کا چین امریکہ رابطے سے متعلق بیان

2023/02/19 19:15:24
شیئر:

19 تاریخ کو چینی  وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان کے مطابق امریکی فریق کی درخواست پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے غیر رسمی ملاقات کی ۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے مسئلے پر چین نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے قیام امن اور بات چیت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ چین اور روس کے درمیان  جامع تعاون پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری عدم صف بندی، عدم محاذ آرائی اور تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے پر مبنی ہے اور یہ دونوں آزاد ممالک کی خودمختاری کے تابع ہے۔چین متعلقہ امور پر کبھی بھی امریکہ کی جانب سے  انگلیاں اٹھانے  یا چین۔ روس تعلقات پر دباؤ ڈالنے کو قبول نہیں کرے گا۔ ایک بڑے ملک کی حیثیت سے امریکہ کو آگ کو مزید ہوا دینے اور موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہیے۔
امور تائیوان کے بارے  میں وانگ ای نے نشاندہی کی کہ  آبنائے تائیوان میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے،  "تائیوان کی علیحدگی " کی سختی سے مخالفت اور حقیقی معنوں میں ایک چین کے اصول پر عمل کرنا لازمی ہے۔ تائیوان کے معاملے پر امریکہ کو تاریخی حقائق کا احترام کرنا چاہیے، اپنے سیاسی وعدوں کو پورا کرنا چاہیے اور "تائیوان کی علیحدگی "کی حمایت نہ کرنے کے اپنے بیان پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔