اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا افریقی لیگ کے36 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب

2023/02/19 16:51:19
شیئر:

18 فروری کو ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں منعقدہ افریقی یونین کے 36 ویں سربراہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کیا جس میں انہوں نے ایک مربوط، خوشحال اور پرامن افریقہ کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
انتونیو گوتریس نے افریقی  براعظم کے لیے مزید مالی امداد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افریقی براعظم کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے، جس میں ایک غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام بھی شامل ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ  21 ویں صدی کو افریقہ کی صدی بنایا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ افریقہ  کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں آگے بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے ہر افریقی ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔