چین، روس اور جنوبی افریقہ کی دوسری مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

2023/02/19 15:38:15
شیئر:

چین، روس اور جنوبی افریقہ کے اتفاق رائے کی روشنی میں 20 سے 27 فروری تک تینوں ممالک کی بحری افواج جنوبی افریقہ میں ڈربن سے رچرڈز بے تک کی مشرقی سمندری اور فضائی حدود میں دوسری مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کریں گی۔ مشترکہ مشق کا موضوع "جہاز رانی اور سمندری معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ عمل" ہے۔  یہ مشترکہ مشق برکس ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں مددگار ہے اور شریک ممالک کی مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکورٹی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بڑھائے گی۔