وانگ ای اور نیدرلینڈز کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ہوئکسٹرا کی ملاقات

2023/02/19 15:34:47
شیئر:

اٹھارہ فروری کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر نیدرلینڈز کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپک ہوئکسٹرا سے ملاقات کی۔ 
وانگ ای نے کہا کہ کھلا پن اور عملیت پسندی چین اور نیدرلینڈ ز کے تعلقات کا ایک اہم نکتہ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے چند ممالک کی یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی، اور ڈیکپلنگ جیسے رویوں کے تناظر میں ، نیدرلینڈز آزادانہ اور کھلے تعاون کی روایت پر قائم رہے گا، مداخلت کا خاتمہ کرے گا، چین۔نیدرلینڈز تعاون کی صحت مند ترقی کے رجحان کو برقرار رکھے گا اور عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے اور عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔